Live Updates

ریسکیو 1122 ملتان کی جلال پور پیر والا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 ملتان کی جلال پور پیر والا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ریسکیو1122ملتان کے مطابق ریسکیو ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جلال پور پیر والا کے سیلاب سے علا قوں سے لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔جلال پور پیر والا کے علاقوں دعا چوک،بہادر پوربستی ،بستی جعفرہ،بستی بیٹھ کیچ،بستی پونٹا،بستی مہا نہ سندیلہ،ستی کرموں والی اوربستی کنہوں سمیت مختلف علاقوں میں انخلا جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جلال پورپیروالامیں467 افراد، 1126 ٹرانسپورٹیشن کیسز اور190 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا۔طورپرجلال پور پیروالامیں اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 942 افراد، 2 ہزار 852 ٹرانسپورٹیشن کیسز اور5 ہزار 114 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکاہے۔ریسکیو اہلکار کشتیوں اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پرمحفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :