لاہورپولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم، دو ہفتوں میں 565ملزمان گرفتار، 1087مقدمات درج

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم ِ عمل ہے، اس ضمن میں گزشتہ دو ہفتے میںبجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی میں565ملزمان کو گرفتار کر کے 1087مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہورپولیس نے بتایا کہ رواں برس بجلی چوروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں23815ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں19185مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سی سی پی او لاہورنے پولیس ٹیموں کو بجلی چوروں کے محاسبہ کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات کے چالان پراسیکیوٹرز کی قانونی معاونت سے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری بجلی چوری کی صورت میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :