سعودی عربیہ کے مابین دفاعی معاہدہ طے ہونا انتہائی خوش آئند اور پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے ،سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:37

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عربیہ کے مابین دفاعی معاہدہ طے ہونا انتہائی خوش آئند اور پاکستان کے لئے باعث اعزاز اور باعث فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد و اتفاق اس وقت کی اہم ضرورت ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے معرکہ حق کے بعد تمام دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں کیونکہ جس بہادری کے ساتھ پاکستان کی افواج نے اپنے ازلی دشمن ہندوستان کو ناکوں چنے چبوائے اس سے پوری دنیا میں دفاعی اعتبار سے پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے اس لئے موجودہ حالات میں دفاعی اعتبار سے پاکستان اقوام عالم میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ بھی اس ہی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک امین اسلم نے کہا کہ بحیثیت مسلمان اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کرنا ہمارے ملک پاکستان اور ہر پاکستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس باہمی معاہدے کی رو سے دونوں ممالک کا دفاع ایک قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس معاہدے کے مطابق دونوں برادر ملکوں میں سے کسی بھی ملک کے اوپر حملے کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا جو کہ بہت بڑا قدم ہے۔\378