مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران وکارکنان الیکشن مہم شروع کر دیں،مصطفی بشیر عباسی

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق وزیر آئی ٹی وبہبود آبادی،مرکزی سیکرٹری مالیات مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی کی اہم ملاقات،موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آمدہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلاً تبادلہ خیال،ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے شرافت علی خلجی کو ہدایات جاری کیں کہ مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران وکارکنان الیکشن مہم شروع کر دیں اور ڈور ٹو ڈور قائد محترم صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا پیغام پہنچائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر بھر کے اندر دن بدن مضبوط ومستحکم ہو رہی ہے تعمیر وترقی مسلم لیگ ن کا شیوہ ہے مسلم لیگ ن نئے شامل ہونے والے جملہ سیاسی کارکنان کو خوش آمدید کہتی ہے ہمارے گھر کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نیلم سے لے کر بھمبر تک بلاتخصیص تعمیر وترقی کا سفر جاری رہا جو اب رکا ہوا ہے کچھ ماہ بعد انتخابات ہیں آپ سب نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے آپ جیسے کارکنان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں اپنی محنت کو جاری رکھیں آنے والا دور ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کا ہو گا ہر طرف اندھیرے اور مایوسی کے چھائے بادل مٹ جائیں گے مسلم لیگ ن حکومت بنا کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اس موقع پر شرافت علی خلجی نے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو یقین دہانی کروائی کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا ہر نوجوان سیسہ پلائی دیوار کی طرح جماعتی قائدین کے ساتھ کھڑا ہے ہم ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں گے اور ہر گلی ہر محلے کے اندر ڈٹ کر الیکشن کمپین کریں گے مسلم لیگی امیدواران کو کامیاب کروائیں گے۔