سیالكوٹ، گھر میں داخل ہو کر شہری پر تشدد کرنے والے5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) تھانہ سمبڑیال پولیس نے گھر میں داخل ہو کر شہری پر تشدد کرنے والے5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مدعی غلام مصطفیٰ نے تھانہ سمبڑیال میں رپورٹ درج کرائی کہ گائوں نشترآباد میں 5 ملزمان نے اس کے گھر داخل ہوکر معمولی رنجش پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، تھانہ سمبڑیال پولیس نے غلام مصطفیٰ کی درخواست پر 5 ملزمان عمر فاروق ،سبحان ، عمرنواز اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔