نسٹ کے سائنسدان کی توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر سیف اللہ اعوان نے توانائی ذخیرہ کرنے کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایم ایکسین۔بی ایف اوپر مبنی سپر کیپیسیٹرز کو بہتر بنایا ہے جو جدید دور میں توانائی کے مؤثر استعمال کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیف اللہ نے ایک مولر (1M) سوڈیئم ہائیڈرو آکسائیڈ (NaOH) کے محلول کی مدد سے سپر کیپیسیٹرز کی کارکردگی میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں 532 فیراڈ فی گرام (F/g) کی گنجائش اور 53.8 واٹ آور فی کلوگرام (Wh/kg) کی توانائی کی کثافت حاصل ہوئی۔ مزید برآں یہ آلہ 10 ہزار چکر تک مستحکم کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے ’’سائنٹیفک رپورٹس‘‘ میں شائع ہوئی ہے اور اسے توانائی کے ذخیرے کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں بیٹریز اور گرین انرجی کے دیگر منصوبوں میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :