عمرکوٹ ،نوہٹو وایا مٹھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پانی سڑک کا ایک بڑا حصہ بہا کر لے گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:13

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) بارشوں کے باعث نوہٹو وایا مٹھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ،سڑک کا ایک بڑا حصہ پانی بہا کر لے گیا،کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث عمرکوٹ،نبی سر،ٹالہی سے مٹھی جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے سڑک کا ایک بڑا حصہ بارش کے پانی میں بہہ جانے سے وہاں بہت بڑا گڑھا بن گیا ہے جس کیوجہ سے وہاں سے آنے اور جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ سڑک ٹوٹ جانے کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹر مالکان نے محکمہ روڈزودیگر اعلیٰ حکام سے سڑک میں بڑا گڑھا پڑنے کا فوری نوٹس لینے اور سڑک کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔\378