ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹر میڈیٹ (فرسٹ اینول)2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹر میڈیٹ (فرسٹ اینول)2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برا ئے خواتین، سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات، انکے والدین، اساتذہ کرام، سربراہان تعلیمی ادارہ جات اور ممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ/کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے پوزیشن ہولڈر بچوں کو کیش ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے ۔ چیئرمین بورڈ/ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن گوجرانوالہ سیدنوید حیدر شیرازی نے اس امتحان میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز بورڈ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں ڈاکٹر محمد احتشام جان بٹ کنٹرولرامتحانات، پروفیسر رشید احمد بھٹی، سیکرٹری بورڈ کے علاوہ بورڈ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر135810امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 85702 کامیاب قرار پائے اس طرح اُن کی کامیابی کی شرح 63.10 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ (بوائز) میں 6454 اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 4431اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 68.66فیصد رہی۔ پری میڈیکل گروپ(گرلز) میں 24332اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 19621اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 80.6 فیصد رہی۔

پری انجینئرنگ گروپ (بوائز) میں 3485اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 2417اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 69.35فیصد رہی. پری انجینئرنگ گروپ(گرلز) میں 3077اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 2532اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 82.29فیصد رہی۔ ہومٹیز گروپ(بوائز) میں 14659اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 4858اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 33.14فیصد رہی.۔

ہومنٹیز گروپ (گرلز( میں 36157اُمیدوارشامل امتحان ہو ئے جن میں 21323 امیدوار کاامیاب قرار پائے اور انکی کامیابی کی شرح 58.97 فی صد رہی۔ جنرل سا ئنس گروپ(بوا ئز) میں 16828اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 9395اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 55.83فیصد رہی۔ جنرل سا ئنس گروپ (گرلز) میں 20414اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 14940اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 73.19فیصد رہی۔

اسی طرح کامرس گروپ(بوائز) میں 5229اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 2325اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 44.46فیصد رہی اور کامرس گروپ (گرلز) میں 5175اُمیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 3860اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور اُن کی کامیابی کی شرح 74.59فیصد رہی۔ \378

متعلقہ عنوان :