Live Updates

کمشنر سکھر نے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی اور مال مویشیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سکھر ڈویژن میں متاثرہ آبادی، مال مویشیوں، ریلیف کیمپس، میڈیکل کیمپس، لائیو سٹاک کیمپس اور علاج معالجے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈویژن بھر میں مختلف سرکاری عمارتوں میں 162 ریلیف کیمپوں کے قیام کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے ضلع سکھر میں 4، ضلع خیرپور میں 12 اور ضلع گھوٹکی کے 8 ریلیف کیمپوں کے قیام سے کل 24 ریلیف کیمپس حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ مطلوبہ ضروری سہولیات سمیت فعال ہیں، ضلع سکھر کے 2 ریلیف کیمپوں میں 383 اور ضلع گھوٹکی کی 2 خیمہ بستیوں میں 227 سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں بالترتیب 15, 12 اور 13 میڈیکل کیمپس کے قیام سے کل 40 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں موبائل میڈیکل کیمپس بھی شامل ہیں۔اسی طرح مال مویشیوں کے لئے بھی سکھر، خیرپور میرس اور گھوٹکی اضلاع میں 22 وٹرنری کیمپس قائم ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :