عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہیں،صوبائی چیئرمین

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رانا منور غوث نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہے،ضلع سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا اجراءعوامی فلاح و بہبود کے عزم کی واضح مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ سرگودھا کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 19 ستمبر کو وزیر اعلیٰ الیکٹرک بسوں کے ساتھ ساتھ دیگر دوسرے منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔ رانا منور غوث خان نے مزید کہا کہ الیکٹرک بسوں کے متعارف ہونے سے عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی ،مسافروں کو گرمیوں میں ایئر کنڈیشنڈ اور سردیوں میں ہیٹڈ بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بسیں آرام اور تحفظ کو یقینی بنائیں گی، خاص طور پر خواتین کے لیے، انہیں سرگودھا اور اس کی تحصیلوں کے درمیان باوقار سفر کرنے کے قابل بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :