ریجنل منیجر امریکن اسپیسز پروگرام کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ، وائس چانسلر سے ملاقات

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ریجنل منیجر امریکن اسپیسز پروگرام اورنگزیب نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے لنکن کارنر کا مانیٹرنگ اور آؤٹ ریچ دورہ کیا جس کا مقصد کارکردگی کا جائزہ لینا اور سٹیک ہولڈرز سے ملاقات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔دورہ کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات سے ہوا، جس میں لنکن کارنر کے تعلیمی ترقی، ثقافتی ہم آہنگی اور طلبہ کے لیے مواقع پیدا کرنے کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر نے کارنر کی جاری سرگرمیوں کو سراہا اور مستقبل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں اورنگزیب نے فرینڈز آف کارنر کے ساتھ ملاقات کی، جس میں رضاکارانہ شمولیت، جدت پر مبنی پروگرامز اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرینڈز آف کارنر نے کارنر کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔

دورہ کا اختتام فوکل پرسن لنکن کارنر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی سے ملاقات پر ہوا، جس میں کارنر کی اب تک کی کامیابیوں، طلبہ و اساتذہ کی شمولیت بڑھانے کی حکمت عملی اور پائیدار تعاون کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر نے کارنر کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور ان کے تسلسل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :