چیمبر آف کامرس شہید بینظیرآباد کے آفس میں محفل میلاد کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 18 ستمبر 2025 17:25

نواب شاہ : چیمبر آف کامرس شہید بینظیرآباد کے دفتر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت تقریب کے مہمانِ خصوصی پیر حضرت خالد سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ تھے جنہوں نے ایمان افروز بیان فرمایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تاجر برادری کو اتحاد، دیانت اور خدمتِ خلق کا بہترین پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرکت پر چیمبر آف کامرس شہید بینظیرآباد کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں نے کہا کہ تجارت کیلئے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو تعلیمات دی وہ دنیا و آخرت میں ہر جگہ کامیابی کا سبب ہے اسموقع پر چیمبر آف کامرس شہید بینظیرآباد کے سابق صدر حاجی عظیم مغل ،ارشد جنگی،آصف آرائیں ،چوہدری ظفر آرائیں ،طیب سلطانی،محمد رفیق قریشی ،حق پرست کونسلر محمد طاہر راجپوت سلطانی،راؤ انور راجپوت ،شاہد قریشی ،سعید احمد یوسفی،صدرالدین میمن ودیگر چیمبر کے عہدیداران، تاجروں اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :