صوابی، زیدہ پولیس نے اشتہاری مجرم ،بین الضلاعی منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار کرلئے

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)زیدہ پولیس نے اشتہاری مجرم اور بین الضلاعی منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10,328 گرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول 30 بور، ایک عدد پستول 9mm اور درجنوں کارتوس برآمد کر لی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ زیدہ فاروق خان بمعہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی منشیات فروش منظور احمد ولد فضل الہی اور یاسین ولد محمد اجمل ساکنان زیدہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں 10,328 گرام چرس اور ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں، تھانہ زیدہ پولیس نے مجرم اشتہاری ذوہیب ولد شمشاد ولی ساکن زیدہ (مطلوبہ مقدمہ علت 316 بجرم 324/34/337F(ii)) کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو پناہ اور سہولت فراہم کرنے والا اس کا والد شمشاد ولد حسن علی بھی گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول 9mm اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔ اشتہاری مجرم ذوہیب کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :