Live Updates

ی*سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس، نئی ترقیاتی سکیموں کے بارے اہم فیصلے ؒاجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ودیگر کی شرکت 88نئی سپورٹس سکیموں میں اب تک 55سپورٹس سکمیں منظورہوچکی ہیں،پنجاب میں سپورٹس کا جدید ترین انفراسٹرکچر موجود ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کی نئی سپورٹس سکیمیں تعمیر کی جارہی ہیں،جدید ترین سہولتوں سے مزین سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں،مظفرخان سیال

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:25

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں اور ان کے ایشوز بارے اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی اور ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اورڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ مرزاندیم ودیگر نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 88نئی سپورٹس سکیموں میں اب تک 55سپورٹس سکمیں منظورہوچکی ہیں،جوسکیمیں ابھی تک منظورنہیں ہوئیں افسران ان میں حائل رکاوٹوں کو ختم کروائیں،پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کی نئی سپورٹس سکیمیں تعمیر کی جارہی ہیں،جدید ترین سہولتوں سے مزین سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کا جدید ترین انفراسٹرکچر موجود ہے،سیلاب میں جو سپورٹس سکیمیں متاثر ہوئی ہیں کو ان کوبحال کیا جائے گا۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے ترقیاتی سکیموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہی-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :