وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے، وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور کے دفتر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو حوصلہ اور صبر دے ۔