خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:06

خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے گروہ کے مرکزی ملزم محمد شریف کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کو سعودی عرب سے فیصل آباد آمد پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے محمد شریف کے خلاف بلیو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر ملزمان ظہور احمد اور محمد غفور پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں،گینگ کے ارکان معصوم شہریوں کو مفت عمرہ اور ملازمتوں کا جھانسہ دے کر سعودی عرب اسمگل کرتے تھے۔ترجمان نے بتایا گیا کہ متاثرہ خواتین کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد منظم انداز میں بھیک مانگنے پر مجبور کیا جاتا تھا تاہم ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :