لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے،کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی،قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، سی پی او

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:25

لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں، 7500 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے،کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او ، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او ، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،سی پی او سید خالد ہمدانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں، 7500 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے،کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی،راولپنڈی پولیس کے بہترین سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال بہترین رہی، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :