روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل کے قریب ایک اور شدید زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 10:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل کے قریب ایک بار پھر شدید زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا گیاجو بعدازاں واپس لے لی گئی۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے(یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کی صبح کامچٹکا کے دارالحکومت پیٹروپاولوفسک۔

کامچاتسکی سے 128 کلومیٹر (80 میل) مشرق میں محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ زلزلے کے مرکز کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔روس کی ریاستی جیو فزیکل سروس نے زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی اور کم از کم پانچ آفٹر شاکس کی بھی اطلاع دی۔امریکی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے فوری طور پر قریبی ساحلی پٹیوں کے لئے ممکنہ سونامی الرٹ جاری کیا لیکن چند گھنٹوں بعدالرٹ واپس لے لیا گیا۔ کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اب تک نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور پرسکون رہیں۔