حسن ابدال،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سرغنہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ھلاک

جمعہ 19 ستمبر 2025 10:50

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) طلائی زیورات اور رہزانی کی ڈکیتی میں ملوث ڈکیت اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ اور تحصیل حسن ابدال میں کروڑوں روپے اور طلائی زیورات کی ڈکیتی اور راہ زنی کی درجنوں واردات میں ملوث گینگ کا سرغنہ/ گینگ لیڈر اور سابقہ ریکارڈ یافتہ سید آغا سی سی ڈی اٹک کے ساتھ دوران پولیس مقابلہ میں اپنے نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو کر اپنے انجام کو پہنچا ،سی سی ڈی اٹک ٹیم پر علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال میں تین مشتبہ اشخاص نےفائرنگ کی تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے فائرنگ کے بعد ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے تعاقب کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جس کی شناخت ابو بکر صدیق ولد حسن اللہ ساکن چارسدہ حال حسن ابدال کے طور پر ہوئی۔جسے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں جاں بحق ہو گیا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قبل ازیں حسن ابدال ، طاس ، برہان، پتھر گڑھ وغیرہ ہاؤس ڈکیتی اور ہاؤس راہبری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

علاقہ چھچھ اور تحصیل حسن ابدال کی عوام نے سی سی ڈی ریجنل آفیسر ایس ایس پی میڈم بینش فاطمہ ، سی سی ڈی اٹک کے ڈی ایس پی قاضی فیصل منظور، ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک انسپکٹر عابد حسین قریشی، انسپکٹر ساجد محمودسرکل آفیسر حسن ابدال ، سب انسپکٹر محمد وقار، سب انسپکٹر نعمان احمد اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ھے جن کی انتھک کاوشوں سے عوام نے سکون کا سانس لیا۔ \378