ہری پور، پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی میں اہم تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں بنیادی کورس کے زیر تربیت عملہ کیلئے ایک اہم تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ شیشن کا بنیادی مقصد اسلحہ میں مہارت اور حفاظتی تربیت تھا۔ سیشن میں اسلحہ سنبھالنے، فائرنگ کی مشق، مختلف حالتوں میں نشانہ لگانے کی تکنیک اور حفاظتی ضوابط کی پابندی پر خصوصی زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

زیرِ تربیت عملہ نے ایم پی 5- بندوق کے ساتھ سخت مشقیں کیں، اس کے پرزہ جات، حفاظتی اصول اور عملی استعمال کے طریقے سیکھے، مزید برآں نشانے کی درستگی، دفاعی و جارحانہ حکمتِ عملی اور فائرنگ کی صورتِ حال میں سٹریٹجک پوزیشننگ پر عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ یہ تربیت سینئر ڈرل انسٹرکٹر صیاد خان کی نگرانی میں انسٹرکٹر فیض محمد اور انسٹرکٹر (سابق فوجی) قاسم خان کی ماہر رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ تمام زیر تربیت افراد نے بھرپور شرکت کی اور یہ سیشن ان کی آئندہ لائیو فائرنگ کی مشقوں کیلئے تیاری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جیل کی موثر حفاظتی ذمہ داریوں کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :