بگرام فضائی اڈے کی واپسی افغانستان پر نئے حملے کے مترادف ہو گی ، امریکی ذمہ داران

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں بگرام فضائی اڈے کی واپسی کا عندیہ ممکنہ طور پر ملک پر دوبارہ امریکی حملے کے مترادف ہو سکتا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکام کے مطابق اس اقدام کے لیے کم از کم 10 ہزار فوجیوں کی تعیناتی اور جدید فضائی دفاعی نظام درکار ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی اہل کار نے وضاحت کی کہ بگرام پر دوبارہ قبضے کا کوئی فعال منصوبہ موجود نہیں، لیکن اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑی اور مہنگی کارروائی ہو گی۔

اس میں دسیوں ہزار فوجی، مرمت کے اخراجات اور پیچیدہ لاجسٹک نظام درکار ہو گا۔ اہل کار کے مطابق فضائی اڈے کو سنبھالنے کے بعد بھی اس کے اردگرد وسیع علاقے کو صاف اور محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات ضروری ہوں گے، تاکہ امریکی فوج پر میزائل حملوں سے بچا کیا جا سکے۔