نسٹ کے ایوارڈ یافتہ فیکلٹی ممبران اور سابق طلبا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نےحال ہی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان سول ایوارڈز 25-2024 سے نوازے جانے والے فیکلٹی ممبران اور سابق طلبا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نسٹ کے اعلیٰ حکام، اساتذہ، طلبا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکا نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسٹ کے اعلی حکام نے کہا کہ یہ اعزاز نسٹ کے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں شاندار کارناموں کا اعتراف ہے۔ وہ اپنے وابستگان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتا ہے اور مستقبل میں بھی قومی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔