تھانہ سلانوالی کی حدود میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) تھانہ سلانوالی کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سلانوالی پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی ۔ فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک ملزم مردہ حالت میں ملا ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم قتل،اقدام قتل ،راہزنی،اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جو موقع سے فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔