اٹک، غیر قانونی شکار ،پرندوں اور جانوروں کی غیر قانونی خریدو فروخت کے خلاف سخت کارروائیوں کا انتباہ جاری کردیاگیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی نگرانی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک شاہزیب خورشید نے سخت ہدایات جار ی کر تے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ضلع اٹک میں وائلڈ لائف کی سر گرمیوں کی اطلاع پنجاب وائلڈ لائف کو دیں ،غیر قانونی شکار ،پر ندوں اور جانوروں کی غیر قانونی خریدو فروخت اور بغیر لائسنس جنگلی جانور یا پرندہ رکھنے کے خلاف ضلع بھرمیں کسی بھی مقام پر کوئی غیر قانونی سر گرمی ہو تو اس کے لیے وہ ان کے موبائل فون 03145877075 پراطلا ع دیں، اطلا ع دینے والا کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :