ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں 55240میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.76فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 54826میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.43فیصداضافہ ہواہے، جون میں ملک میں 55002میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 125423میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.69فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 117556میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر1.76فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔جون میں ملک میں 123254میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔