
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کی بہادری پر مبنی دستاویزی فلم جاری
ہفتہ 20 ستمبر 2025 21:34

(جاری ہے)
اس واقعے میں 1 پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی گارڈز شہید ہوئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
ڈاکومینٹری میں پورے واقعے کی حقیقت سے قریب تر منظر کشی کی گئی ہے۔ دستاویزی فلم میں گیٹ پر تعینات اس ریپڈ رسپانس فورس کے بہادر پولیس اہلکار رفیق کی کامیاب کوشش کو دکھایا گیا جس نے کوئی آڑ نہ ہونے کی وجہ سے زمین پر لیٹ کر ایسا انداز اپنایا جیسے وہ زندہ نہ ہو اور جیسے ہی پہلا دہشت گرد گیٹ سے داخل ہوا تو پولیس اہلکار رفیق نے لیٹی پوزیشن میں اسے سر پر گولی مارکر ہلاک کردیا۔ایک اور دہشت گرد اندر داخل ہوتے ہی اس پولیس اہلکار کی گولیوں کا نشانہ بنا اور وہ بھی جہنم واصل ہوگیا۔ باقی دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکار محمد سلیم اور خلیل نے نشانہ بنایا۔پریمیئر شو سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ یہ ڈاکومینٹری پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے، اہلکاروں نے چند منٹ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے ملک کو بڑے سانحے سے بچایا، میں اس پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حقیقت سے قریب تر ڈاکومینٹری بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیس کے اچھے کام زیادہ نمایاں نہیں ہوپاتے اور اکثر ادارے کا تاثر منفی دکھایا جاتا ہے اس سے فورس کا مورال متاثر ہوتا ہے۔ پولیس کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہی.اس ڈاکومینٹری میں شامل تینوں اہلکار محمد سلیم، رفیق اور خلیل پریمئر میں بھی موجود تھے اور حاضرین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے۔ بہادر اہلکاروں نے خطاب میں کہا کہ اس وقت ہمارے ذہن میں صرف شہادت اور ملک کی سلامتی کا جذبہ تھا، گھر اور ذاتی زندگی بعد کی بات تھی۔راوا ڈاکومینٹریز فلمز پروڈکشنز کے ڈائریکٹر سید عاطف علی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں پولیس فورس کے کارنامے عوام کے سامنے نہیں آپاتے۔ اس ڈاکومینٹری کا مقصد ان غیر معمولی کاوشوں کو منظرِ عام پر لانا ہے تاکہ عوام کو احساس ہوسکے کہ پولیس کس طرح اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ملک اور عوام کی حفاظت کرتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان طے پانے والےمعاہدہ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، خادم حسین
-
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کی بہادری پر مبنی دستاویزی فلم جاری
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 36 روپے کلوکمی
-
آئی سی سی آئی کے صدر اور تاجکستان کے سفیر کا دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق
-
لاہور:پانچ کلو تھیلے پر 80 روپے کمی، نئی قیمت 720 روپے میں مقرر
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ریکارڈ
-
قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا
-
پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا سستا ہوگیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں388,600 روپے پر مستحکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 57ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوکامیابی سے عبورکرلیا
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 31.6 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.