پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان طے پانے والےمعاہدہ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، خادم حسین

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:32

پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان طے پانے والےمعاہدہ کے دور رس نتائج برآمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) فاونڈرز گروپ کے سینئر رہنما ، سینئر نائب صدر فیروزپور روڈ بورڈ اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسے دو طرفہ تجارت کے فروغ، خصوصا ًپاکستان سے ترجیحی بنیادوں پر ہنر مند لیبر کی برآمد کے لیے بھی بڑھایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اگر تجارت کے فروغ کے لیے مضبوط بلاک تشکیل دیں تو اس سے نہ صرف ان کی معیشت مستحکم ہو گی بلکہ ان کا دفاع بھی مزید مضبوط ہوگا۔خادم حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا معاہدہ غیر معمولی نوعیت کا حامل ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ دنیا میں حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، ایسے میں تمام معاشی طور پر مضبوط اسلامی ممالک کو فوری طور پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے۔ یہ اتحاد ان کی مجموعی طاقت کو بڑھائے گا اور دفاع کو اس حد تک مضبوط بنائے گا کہ کوئی بھی ملک ان پر جارحیت کی جرات نہ کر سکے۔