سرگودھا،پولیس مقابلہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر خرید کر دے دیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پولیس مقابلہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر خرید کر دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کی ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل ضیا اختر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر خرید کر دے دیا۔

(جاری ہے)

جو شہید کے اہلخانہ کی پسند پر جوہرآباد کی پوش ہاسنگ سکیم میں خرید کر دیا گیا۔یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل ضیا اختر نے 2024 میں ڈاکوں سے مقابلہ میں جام شہادت نوش کر گے تھے۔ جس کے اہلخانہ میں والدہ ، بیوہ اور بچے شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ کانسٹیبل ضیا اختر شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، جس کے اہل خانہ کی ویلفئیر کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :