پتوکی،اوباش ملزم کی خاتون سے زیادتی ساتھی ملزم پہرا دیتا رہا

ملزمان نے ویڈیو فلم بھی بنالی،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، دونوں ملزمان گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)اوباش ملزم کی خاتون سے زیادتی ساتھی ملزم پہرا دیتا رہا ملزمان نے ویڈیو فلم بنالی مقدمہ درج دونوں ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

سرکل پتوکی کے علاقہ سرائے مغل تھانہ میں خاتون کوثر بی بی نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزمان الطاف اور اعجاز موٹر سائیکل پر میرے گھر آئے اور مجھے سبزی ٹروانے کیلئے اپنی موٹر سائیکل پر ساتھ لے گئے وہاں پر ملزمان نے سبزی ٹروانے کی بجائے الطاف نے مجھ سے زیادتی اوراعجاز نے ویڈیو فلم بنالی تھانہ سرائے مغل پولیس نے متاثرہ خاتون کوثر بی بی کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان الطاف اور اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر کے حکم پر سرائے مغل پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان الطاف اور اعجاز کو گرفتار کرلیا اور ملزمان سے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :