پنجاب حکومت علاقائی پریس کلبز کیلئے سالانہ،ماہانہ فنڈ جاری کرے،صدر امن پریس کلب پتوکی

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) صدر امن پریس کلب پتوکی محمد نوید بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت علاقائی پریس کلبز کیلئے سالانہ،ماہانہ فنڈ جاری کرے پریس کلبز کے ماہانہ اخراجات لاکھوں روپے ہوتے ہیں جس میں بجلی بل ،بلڈنگ رینٹ وغیرہ دیگر اخراجات شامل ہوتے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈ نہ ملنے سے علاقائی صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے پتوکی سمیت ضلع قصور بھر کے پریس کلبز حکومتی فنڈ سے محروم ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر اطلاعات ،نشریات پنجاب عظمی بخاری ،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے اپیل ہے کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائے اور پریس کلبز کو فنڈ جاری کئے جائیں ۔