اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارت کاری کا انتخاب کرے، ایران

مذاکرات میں ہم نے قابل عمل منصوبے رکھے جبکہ دوسری جانب سے بہانے تراشے گئے،وزیرخارجہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارت کاری کا انتخاب کرے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے نیوکلیئر معاہدے پر پہنچنے کے لیی2015 میں جوہری معاہدے میں شامل 3 فریقوں کو مناسب اور قابل عمل منصوبہ پیش کیا ہے۔عباس عراقچی نے سلامتی کونسل میں ایران پر اسنیپ بیک پابندیوں کے میکنیزم کو متحرک کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارت کاری کا انتخاب کرے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے قابل عمل منصوبے رکھے جبکہ دوسری جانب سے بہانے تراشے گئے۔