کمشنر ہزارہ کی زیرصدارت متحدہ کوہستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر پیش رفت بارے اجلاس، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 ستمبر 2025 16:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) کمشنر ہزارہ کی زیر صدرات 2022 میں متحدہ کوہستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر پیش رفت کے حوالے سے کمشنرکے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر ہزارہ کو کوہستان کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور واپڈا حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے ہدایت کی کہ تمام مقامی ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر اور معیار کو یقینی بنا کر مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے۔12 محمد ادریس، کوہستان کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ پی پی کے افسران اور نیسپاک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔