امریکہ،واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

چارافرادسوارتھے،وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع

جمعہ 19 ستمبر 2025 16:19

گٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)امریکی ریاست واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں چار فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج کے مطابق حادثہ جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 بلیک ہاک تھا جو معمول کی تربیتی مشق پر تھا۔ فوجی حکام نے بتایا کہ سوار اہلکار 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ فوج نے ابھی تک فوجیوں کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔حادثہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :