وہاڑی ،روڈ حادثہ میں بیوی اور بیٹی جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:02

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ملتان روڈ پر اڈا پیر مراد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں بیوی اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق منی لوڈڈ ٹرک اور موٹر سائیکل وہاڑی کی جانب آرہے تھے کہ خراب سڑک کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اوور ٹیک کے دوران پیش آنے والے اس حادثے میں پیچھے بیٹھی 30 سالہ ماریہ زوجہ سجاد اور 9 سالہ بچی علیشہ دختر سجاد منی لوڈڈ ٹرک کے نیچے آکر بری طرح کچلی گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

دونوں کا تعلق 519 بھٹہ، بوریوالا سے بتایا گیا ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سجاد ولد غلام نبی شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات پولیس نے شروع کر دی ہیں۔\378