
روزگار کی فراہمی اور غربت میں کمی کا وژن: چھوٹے کاروباری یونٹس کیلئے بلا سود قرضہ جات کی فراہمی
جمعہ 19 ستمبر 2025 18:32
(جاری ہے)
تقریب میں 52 کم آمدنی والے مرد خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے 5.000 ملین روپے کے قرضہ جات کے چیک تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے اشتراک سے بلا سود قرضہ جات کا آغاز مئی 2018ء سے ہوا تھا جس کے تحت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بے روز گار اور کم آمدنی والے مرد خواتین کو آسان شرائط پر بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان بلا سود قرضہ جات سے کم آمدنی والے مرد خواتین پر سر روزگار ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں آزاد کشمیر میں تحصیل سطح پر 30 فیلڈ آفیسر قائم کیے گئے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر اخوت کو تحصیل سطح پر فیلڈ یونٹس کے قیام اور دیگر انتظامی اخراجات کیلئے سروس چارجز فراہم کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مئی 2018 ء سے اپریل 2023 تک 01 لاکھ 2 ہزار سے زائد مرد خواتین کو 4 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ اس پروگرام کے تحت %52% خواتین مستفید ہوئیں اور ریکوری کی شرح %100% رہی۔ فیز -1 کی کامیاب تحمیل کے بعد فیر -11 کا آغاز کیا گیا ہے۔ فیز ٹو کے تحت سال 29-2024 میں 72 ہزار افراد مرد خواتین کو 6 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے اور اب تک فیز ٹو میں 35,000 مرد خواتین کو 2 ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات اور وویژن کے مطابق آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کار پوریشن پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کی فراہمی اور کم آمدنی والے مرد خواتین کی معاشی صورت حال اور معیار زندگی کی بہتری کے لیے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہی ہے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے سمال انڈسٹریز کے زیر انتظام کم آمدنی والے افراد کو روزگار کی فراہمی کے اقدام کو سراہتےہو ئے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد اس پروگرام سے مستفید ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہے اور ریکوری کی شرح بھی سو فیصد ہے ۔ اس پروگرام کی کامیابی میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اہم کردار ہے۔ حکومت آزادکشمیر اور اخوت کے اشتراک سے مائیکروفنانسنگ کے اس پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ تک کے قرضہ جات شخصی ضمانت پر فراہم کئے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
20 سال گزرنے کے باوجود بھی سانحہ زلزلہ 2005 کے زخم مندمل نہ ہو سکے
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.