سردار یعقوب ناصر کی ڈپٹی کمشنر دکی سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر زور

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:31

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان سے ملاقات کی جس میں ضلع کے عوامی مسائل اور ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ دکی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی جلد فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی اور سڑکوں کی بہتری کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دکی کے ترقیاتی مسائل کو وفاقی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔