Live Updates

یوسف رضا گیلانی کا حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کا مطالبہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئبے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 2دن قبل رانا ثنا اللہ مجھ سے ملنے کیلئے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی،اب ان کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نہیں ،کسی اور پروگرام کے ذریعے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس معاملے پر ظرِ ثانی کریں اور متاثرین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کریں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات