صوبہ بھر میں ذخیرہ گندم سٹاک کی نگرانی کیلئے فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب کی کارروائیاں جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پرائس کنٹرول ترجمان نے کہاہے کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد جاری ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ذخیرہ شدہ گندم سٹاک کی کڑی نگرانی کیلئے فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے 2095 مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ گندم کی 3800 روپے فی من تک پہنچنے والی قیمت عام مارکیٹ میں 3000 روپے تک آچکی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ڈی جی فوڈ کو صوبہ بھر میں ناجائز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ رواں ماہ ناجائز ذخیرہ اندوزوں سے 3 لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد اور رواں ماہ اب تک فلور ملز کے گندم ذخائر میں 1 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن گندم پسائی سے آٹے کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :