مشیر برائے بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سردار فتح محمد محمد حسنی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:30

- کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) مشیر برائے بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سردار فتح محمد محمد حسنی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لیے محمد حسنی ہاس، سٹلائٹ ٹان پہنچے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل زہری، خان محمد زہری، میر شعیب زہری، نائب کریم زہری، رسول بخش کھوسو، نوید زہری سمیت متعدد سیاسی، سماجی و قبائلی عمائدین بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :