ئ*ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:30

kگوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، پرنسپل گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج نصیر بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر کے غیر فعال اسکولوں کی صورتحال اور ان کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ نئے اساتذہ کی تعیناتی، ان کے اسناد کی ویریفکیشن، اور تعلیم کے فروغ سے متعلق دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے تعاون سے اسکولوں کی بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی

متعلقہ عنوان :