اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 129 کلوگرام منشیات برآمد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کر لی ،گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں ریلوے روڑ پشاور کے قریب2 موٹر سائیکل سوارں کے قبضے سے 8 کلو آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

راوی ٹول پلازہ کے قریب مسافر کے قبضے سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ قصور میں بارڈر ایریا کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.352 کلوگرام ہیروئن اور 6 ڑرون بیٹریاں برآمد کر لی۔ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔زیرو پوائنٹ کراچی کے قریب 14.400 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔