موٹروے ایم 5 جلال پورپیروالا کے قریب ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:17

موٹروے ایم 5 جلال پورپیروالا کے قریب ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر سکتے ہیں اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ موٹروے ایم 4 کو جوائن کر سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس روڈیوزر کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :