
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
گل رحمان فتنہ الہندوستان کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، دہشت گرد گل رحمان پاکستانی سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم پاکستانیوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا؛ ذرائع
ساجد علی
ہفتہ 20 ستمبر 2025
14:16

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرارطورپرہلاک ہوچکا ہے، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025ء کو ہلاک ہوا، دہشت گرد گل رحمان فتنہ الہندوستان ( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، دہشت گرد گل رحمان پاکستانی سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم پاکستانیوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا، فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر پی سی ہوٹل میں دہشتگردانہ کاروائیاں کیں، فتنہ الہندوستان نے خضدار سکول بس دھماکہ، کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹوٹ خود کش دھماکہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دہشت گردانہ کاروائیاں کیں، امریکہ فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
-
حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر برائے فروخت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈاکٹروقارمسعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
جرمنی میں زندگی کتنی محفوظ ہے؟
-
طالبان کے سائے تلے کابل میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی چمک دمک
-
روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، یوکرینی صدر
-
امریکی شہریت کے خواہشمندوں کیلئے ’گولڈ کارڈ‘ سکیم متعارف
-
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار
-
بھارت: کشمیری دستکاروں پر ٹرمپ ٹیرفس کے اثرات
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد
-
’جنرل عاصم میں عاجزی، عزم اور عقل تینوں کا اشتراک نظر آتا ہے‘
-
بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.