پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار

فیکٹ چیکٹ ویب سائٹ آئی ویری فائی پاکستان نے اس حوالے سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:54

پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔

❌ Could not extract embed code.
اس حوالے سے فیکٹ چیکٹ کی ویب سائٹ آئی ویری فائی پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے اور اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، حوثی اہلکار نے پاکستان کو دھمکی تو دور کی بات بلکہ ذکر تک موجود نہیں تھا، یہ ویڈیو مئی 2024ء کی ہے اور اس میں یحییٰ سریع نے پاکستان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسرائیل اور غزہ کے تنازع پر گفتگو کی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیو کو اے آئی ٹولز کے ذریعے ترجمہ کیا گیا اور اس میں بولنے والے نے پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا تھا، ویڈیو میں دراصل حوثی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نظر آ رہے ہیں جنہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بیان دیا تھا، یہ ویڈیو لبنانی نیوز چینل المیادین نے 14 مئی 2024 کو یوٹیوب چینل پر جاری ہوئی تھی اور ایرانی نیوز آؤٹ لیٹ پریس ٹی وی نے بھی اسے نشر کیا تھا۔