راشد خان نے بولڈ ہونے پرریویو مانگ لیا‘ویڈیو وائرل، صارفین حیران

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

راشد خان نے بولڈ ہونے پرریویو مانگ لیا‘ویڈیو وائرل، صارفین حیران
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے نووان تھوشارا کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے بعد ریویو مانگ کر اپنا ہی مذاق بنوالیااورصارفین کو حیران کردیا۔گزشتہ روز افغانستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کے دروان ایک مضحکہ خیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے نووان تھوشارا کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے بعد ریویو مانگ لیا۔

(جاری ہے)

یہ مضحکہ خیز واقعہ افغانستان کی اننگز کے 18ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب تھوشارا نے ایک شاندار سلو یارکر پھینکی جس سے راشد خان مکمل طور پر دھوکے میں آگئے، انہوں نے کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند پچھلے جاکر اسٹمپس پر لگ گئی۔جیسے ہی گیند اسٹمپس پر لگی تو تھوشارا نے امپائر کی طرف رخ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی، یہ نہ جانتے ہوئے کہ گیند اسٹمپس پر لگ چکی تھی۔راشد کو بھی اس کا علم نہ تھا اور انہوں نے بھی ریویو مانگنا شروع کر دیا، افغانی اسپنر کو لگا کہ امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا ہے، جبکہ حقیقت میں امپائر صرف تھوشارا کو اشارہ کر رہا تھا کہ بیٹسمین بولڈ ہو چکا ہے۔یہ ان نایاب واقعات میں سے ایک تھا جہاں بیٹسمین اور بولر دونوں بولڈ ہونے پر اپیل کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :