Live Updates

جشن کا میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں، صاحبزادہ فرحان

پیر 22 ستمبر 2025 20:59

جشن کا میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں، صاحبزادہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ میں ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا، ففٹی کے بعد جشن کا میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو، سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے، فائنل میں بھارت سے میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں، میری کارکردگی سے ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی، بھارت کے خلاف پرفارمنس کو لوگ زیادہ اہمیت دیتے ہیں، بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے۔پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ابوظبی کی وکٹ بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہے، بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو اعتماد ملا ہے، صائم ایوب کو بھی اعتماد حاصل ہوا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات