Live Updates

سنچری کے بعد سدرہ امین کا ’’6‘ ‘کا اشارہ، بھارت میں واویلا مچ گیا

پیر 22 ستمبر 2025 20:54

سنچری کے بعد سدرہ امین کا ’’6‘ ‘کا اشارہ، بھارت میں واویلا مچ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)سنچری کے بعد پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کے ’’6‘ ‘کے اشارے نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا، بھارتی شائقین نے اس کو طیاروں کی شکست سے جوڑ دیا۔پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مسلسل دوسری سنچری بنا کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

سدرہ امین نے اپنی چھٹی سنچری مکمل کرنے کے بعد جب ’6‘ کا اشارہ کیا تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین آپے سے باہر ہوگئے اور اسے مئی کے فضائی معرکے میں اپنے 6 طیارے گرنے کے واقعے سے جوڑ کر شور مچانے لگے۔تاہم حقیقت میں سدرہ امین صرف اپنی چھٹی سنچری کا جشن منارہی تھیں، جس کے بعد بھارتیوں کو معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے اپنے 6 طیارے یاد آگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھادیا۔

واضح رہے کہ سدرہ امین نے پہلے ون ڈے میں 121 اور دوسرے میں 122 رنز اسکور کیے، اس طرح وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی ویمن کرکٹر بن گئیں۔اب تک پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے کٴْل 10 سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں جس میں سے 6 کا کریڈٹ اکیلی سدرہ امین کو جاتا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات