Live Updates

آئی سی سی ون ڈے کپ ، پاکستان اوربھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے

پیر 22 ستمبر 2025 20:54

آئی سی سی ون ڈے کپ ، پاکستان اوربھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں پانچ اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سجے گا منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم دو اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبرکو کھیلیں گی۔ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا اورپندرہ اکتوبرکوانگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا سے رکھا گیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات