چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) سے شروع ہو گا

پیر 22 ستمبر 2025 20:59

چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) سے شروع ہو گا
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) منگل، 23 ستمبر سے کرنل مراد سٹیڈیم دروش میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے 23 ستمبر اور 24 ستمبر کو دو، دو کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ (آج) منگل، 23 ستمبر کو پہلا کوارٹر فائنل میچ چترال مارخور اور تورکہو شہرشام کی ٹیموں کے درمیان دن بارہ بجے کھیلا جائے گا اور دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان پولیس اور افغان ٹی وی کی ٹیمیں سہ پہر تین بجیمد مقابل ہوں گی۔

24 ستمبر کو تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کے آر ایل اور چترال سرکار کی ٹیموں کا دن بارہ بجے آمنا سامنا ہوگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں واپڈا گوجرانوالہ اور جغور کلب چترال کا سہ پہر تین بجے ٹکراؤ ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو ہونگے۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر کمال عبد الجمیل نے بتایا کہ اس ایونٹ میں ملک بھر 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں کے آر ایل راولپنڈی، گیپکو واپڈا، پاکستان پولیس، کے پی پولیس، افغان ٹی وی، سندھ سے آصفہ بھٹو فٹبال اکیڈمی، آزاد کشمیر سے ہجیرہ یونائیٹڈ فٹبال کلب کے علاوہ مقامی ٹیموں میں چترال سرکار، چترال مارخور، ہیڈکوارٹر ایف سی چترال، لائگر ایف سی چترال اور تورکہو شہرشام ایف سی اپر چترال شامل ہیں۔