Live Updates

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ،جیو نیوزاوررسجا کی شاندار فتوحات

پیر 22 ستمبر 2025 20:54

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ،جیو نیوزاوررسجا کی شاندار فتوحات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)دوسرے رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیرکوکھیلے گئے دونوں میچز میں جیو نیوز اور رسجا نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔پہلے میچ میں جیو نیوز نے 92نیوز کو 27رنز سے ہرایا۔ جیو نیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134رنز اسکور کیے۔ حامد میر 39رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسام نے 35قیمتی رنز بنائے۔

جواب میں 92نیوز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 107رنز ہی بنا سکی۔ علی تنولی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ حامد میر اور حسام نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار کارکردگی پر علی تنولی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں رسجا نے ڈان نیوز کو 7وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈان نیوز نے 15اوورز میں 91رنز بنائے۔ ذیشان علی بٹ 27رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ احمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں رسجا نے ہدف صرف 8.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راجہ محسن اعجاز نے 29، کاشف مجید نے 25اور ایاز اکبر یوسفزئی نے ناقابل شکست 24رنز بنائے۔ بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر کاشف مجید کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور رسجا الیون کو گورنر ہاؤس پشاور میں دوستانہ میچ کھیلنے کی دعوت دی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات